ٹرانسفارمر تبدیل کرتے ہوئے لیسکو  ملازمین پر فائرنگ

14 Jun, 2018 چینل24

لاہور(24نیوز)  لیسکو سلامت پورہ سب ڈویژن کے  ملازمین  کا شالامار کمپلیکس کے سامنے احتجاج،صارفین نے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے دوران عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

تفصیلا کے  مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی سلامت پورہ سب ڈویژن کا لائن سٹاف گلشن پارک کے علاقہ میں جلنے والے ٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے کے لئے پہنچا تو صارفین نے عملہ پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس کیخلاف  ملازمین  نے شالامار کمپلیکس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

 سینئر رہنما ساجد کاظمی کاکہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ تو درج کر لیا لیکن درخواست کے مطابق دفعات نہیں شامل کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو دوبارہ درخواست دے کر دفعات کو وقوعہ کے مطابق کروایا جائیگا تاکہ ملزمان کو سزا دلوائی جا سکے۔ 


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: