عیدالفطر پر 4 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

14 Jun, 2018 اب تک
عیدالفطر پر 4 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گیویب ڈیسک:(13 جون 2018) رواں سال عید الفطر کے موقع پر پاکستان کی 4 بڑی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔ ان فلموں میں پاکستان کے بڑے بڑے اداکار کام کرتے نظر آئیں گے، فلموں کی کہانی ڈرامائی، کامیڈی اور رومانوی موضوعات پر مبنی ہے۔سات دن محبت اِنکامیڈی اور رومانوی موضوع پر بنائی گئی فلم ’سات دن محبت اِن‘ رواں سال عید پر ریلیز ہورہی ہے۔ اس فلم میں پاکستان کے نامور اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیےفلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکے اور اس کی کزن کے گرد گھومتی ہے، جو ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ سات دن محبت اِن میں جاوید شیخ، آمنہ الیاس اور میرا سیٹھی بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔آزادیایکشن پر مبنی فلم ’آزادی‘ بھی اس عید پر باقی فلموں کے ساتھ مقابلے کے لیے تیار ہے۔ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیےفلم ’آزادی‘ کی کہانی ایک ایسے آدمی پر مبنی ہے جو کشمیر کو آزاد کرانے کی خاطر قربانی دیتا ہے، اور کیسے ان سے متاثر ہونے والی نوجوان نسل ان کے ارادوں کو آگے بڑھاتی ہے۔ فلم میں معمر رانا اور سونیا حسین مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔نہ بینڈ نہ باراتیڈرامہ اور کامیڈی پر مبنی فلم نہ بینڈ نہ براتی اس سال عید پر ریلیز ہونے والی دوسری کامیڈی فلم ہے۔ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیےاس فلم کی کہانی ایک گھرانے اور اس کے دو بیٹوں کے گرد گھومتی ہے جو ہمشیہ کسی نہ کسی مشکل میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ فلم میں میکال ذالفقار، علی کاظمی، نایاب خان، قوی خان اور محمود اختر اہم کردروں میں نظر آئیں گے۔وجودفلم ’وجود‘ کے ساتھ پاکستانی معروف اداکار جاوید شیخ ہدایت کاری میں واپسی اختیار کررہے ہیں۔ اس فلم میں دانش تیمور ہیرو کا کردار کرتے نظر آئیں گے جبکہ بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی فلم میں موجود ہیں۔ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیےیہ اس عید پر ریلیز ہونے والی واحد مسٹری فلم ہے، جس میں شائقین کے لیے بہت سے راز چھپے ہیں۔عید پر پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ فلم ’جریسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ بھی سینما گھروں پر نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ عید الفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے باعث بولی وڈ فلمیں عید کے ایک ہفتے بعد پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: