فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی پرچم لہرائے گا

14 Jun, 2018 چینل24
24 نیوز : فیفا فٹ بال ورلڈ کپ ، افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم لہرائے گا، نوجوان سارنگ ہوتی پاکستانی پرچم لہرائیں گے، سارنگ ہوتی نے کہا ہے کہ وہ تاریخ رقم کرنے پر بے حد خوش ہیں. 24 نیوز ذرائع کے مطابق روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب کے لیے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ تقریب میں پاکستانی پرچم بھی لہرایا جائے گا اورینگ ایمبسیڈر سارنگ بلوچ پہلی بار پاکستانی پرچم لہرائیں گے۔ سارنگ کا کہنا ہے کہ تاریخ رقم کرنے پر بے حد خوش اورجذباتی ہوں۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کا جھنڈا اٹھانا اعزاز کی بات ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز گروپ اے میں شامل میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان میچ سے ہوگا اور مقامی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں رات 8 بجے لزنیکی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جب کہ پاکستان میں یہ میچ رات 9 بجے دیکھا جاسکے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی جس میں فیفا کے رکن ممالک کے دستے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: