قومی کرکٹرز کا سبکدوش ہونے والے فیلڈنگ کوچ کو خراج تحسین

14 Jun, 2018 نیو
لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن سکاٹ لینڈ کیساتھ ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد باقاعدہ طور پر سبکدوش ہوگئے۔ قومی کرکٹرز نے سبکدوش ہونے والے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کو خراج تحسین پیش کیا۔ کپتان سرفراز احمد نے انہیں کھلاڑیوں کے دستخطوں سے مزین قومی ٹیم کی ٹی شرٹ پیش کی۔ تمام پلیئرز نے ان کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی یاد رہے کہ پی سی بی کی خواہش تھی کہ اسٹیو رکسن اپنی ذمہ داریاں جاری رکھتے تاہم انہوں نے نجی وجوہات کی بنا پر مزید کام سے معذرت کرلی تھی۔ذرائع کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز کی جانب سے انہیں آفر کی گئی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی توسیع میں دلچسپی نہیں لی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: