جرمنی میں جدید ٹیکنالوجی سے سجا سب سے بڑے میلا

14 Jun, 2018 اب تک
جرمنی میں جدید ٹیکنالوجی سے سجا سب سے بڑے میلابرلن:(14 جون 2018) جرمنی میں جدید ٹیکنالوجی سے سجے سب سے بڑے میلے کا آغاز ہوگیا۔ میلے میں کئی ممالک کے وفود سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔جرمنی کے شہر ہین اوور میں سی ای بی آئی ٹی نامی ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش میں تین ہزار سے زائد کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں۔اسٹالز میں رکھی گئی نت نئی ماڈل کی اشیا شرکا کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔ گذشتہ روز شروع ہونے والا یہ میلا 15 جون تک جاری رہے گا۔میلے میں کئی ممالک کے وفود اور ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اس میلے کی رونقیں بڑھانے پہنچے جہاں سیکیورٹی میں جدید طریقے متعارف کروانے میں خاص دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ہیلپنگ روبوٹ سمیت مختلف قسم کے روبوٹ، سیلف ڈرائیونگ وہیکلز، ورچوئل ٹیکنالوجی ہو یا پھر سائیکلنگ مشینیں تمام اشیاء شرکا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، میلے کا آغاز 11 جون ہوا، یہ رنگا رنگ رنگ میلا جمعہ 15 جون کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: