فیفا کے ’واکا واکا‘ کا سحر ’لو اٹ اپ‘ بھی نہ توڑ سکا

14 Jun, 2018 نیو
ماسکو :ان دنوں دنیا کے کروڑوں لوگ جس کھیل کے سحر میں ڈوبے ہوئے ہیں اس کھیل کی فتح اور شکست کا قصہ 14 جون سے شروع ہوچکا۔ فٹ بال صرف کھیل ہی نہیں بلکہ دنیا کے متعدد افراد کے لیے زندگی، خوشی اور امید کا نام بھی ہے۔ اس بار فٹ بال کے عالمی مقابلوں میںدنیا کی 32 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی،جس کا مطلب ہے کہ اس کھیل سے دنیا کے کروڑوں لوگوں کی امیدیں، خوشیاں اور جذبات وابستہ ہیں۔ یوں تو فٹ بال ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ سے لے کر فائنل تک شائقین اس کے سحر میں ڈوبے رہتے ہیں، تاہم اس کھیل کے کچھ لمحات اور مناظر ایسے بھی ہوتے ہیں، جنہیں سالوں تک نہیں بھلایا جاسکتا۔ ایسی ہی کبھی نہ بھلائی جانے والی چیزوں میں فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے کچھ آفیشل گانے بھی ہیں، جن کا سحر آج تک برقرار ہےیوں تو روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کا آفیشل گانا’ لو اٹ اپ ‘ ایک ماہ قبل یعنی مئی میں ہی جاری کردیا گیا تھا،تاہم یہ گانا بھی 2014 کے ورلڈ کپ کے گانے کی طرح شائقین میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ ہم یہاں گزشتہ 5 فٹ بال ورلڈ کپ کے آفیشل گانے آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں، جن میں سے ایک گانے کا سحر اب بھی شائقین کو جکڑے ہوئے ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: