فٹبال ورلڈکپ2026: امریکا،میکسیکو اورکینیڈاکو مشترکہ میزبانی سونپ دی گئی

14 Jun, 2018 اب تک
فٹبال ورلڈکپ2026: امریکا،میکسیکو اورکینیڈاکو مشترکہ میزبانی سونپ دی گئیماسکو(14جون، 2016) فٹبال ورلڈکپ2026 کے امریکا،میکسیکو اورکینیڈامیں مشترک میزبان ہوں گے ۔مشترک میزبانوں کوفیفاکانگریس میں134 اورمراکش کو65 ووٹ ملے ۔ٹورنامنٹ میں ریکارڈ 48 ممالک شرکت کریں گے۔ماسکوروس میں گذشتہ روز فٹبال کی عالمی تنظیم فیفاکی68 ویں کانگریس منعقد ہوئی۔جس میں ارکان نےفٹبالورلڈکپ2026 کی میزبانی کےلئے ووٹ دیئے۔ اپریل 2017 میں امریکا،میکسیکواورکینیڈا نے مشترکہ میزبان کےلئے پیشکش جمع کرائی تھی۔اس کے مقابل مراکش تھا۔ووٹنگ میں مشترک میزبانوں کے حق میں 134 ووٹ ڈالے گئے۔مراکش کو65 ووٹ ملے۔اس طرح ورلڈکپ2026 کا فٹبال ورلڈکپ تین ممالک میں منعقدہوگا۔ورلڈکپ 2026 کے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کی تعداد 32سے بڑھاکر48 پہلے ہی کی جاچکی ہے۔ اس طرح ایونٹ میں ریکارڈ ملک شرکت کریں گے۔نارتھ امریکی ممالک نے14 ارب 30کروڑ ڈالرکی ریکارڈ آفر کی تھی۔میگاایونٹ سے فیفا کو11 ارب ڈالر آمدنی متوقع ہے۔امریکا 1994 اور میکسیکو1984 میں فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرچکے ہیں۔ کینیڈا میں اب تک کوئی ورلڈ کپ منعقد نہیں ہوا۔یہ بھی پڑھیےورلڈکپ فٹبال2018:افتتاحی معرکہ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان ہوگا14-06-2018 Canada Fifa WC 2018 Jointly host by Mexico US
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: