دنیا کا سب سے بڑا خاندان کس ملک میں ہے؟

11 Jul, 2018 اب تک
دنیا کا سب سے بڑا خاندان کس ملک میں ہے؟ویب ڈیسک:(11 جولائی 2018) تین سو چھیالیس افراد پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا خاندان سامنے آ گیا یے ۔ یوکرین میں ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا خاندان دنیا کا سب سے بڑا خاندان ہے۔یوکرین میں پویل سیمینیوک نامی ستاسی سالہ شخص کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل ہی ان کے خاندان میں ایک اور ننھے فرد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کے خاندان کے افراد کی تعداد 346 ہوگئی ہے۔سیمینیوک کا خاندان جنوبی یوکرینین اوڈیسا اوبلاسٹ خطے کے ڈوبروسلیو گاؤں میں رہائش پذیر ہے۔ پویل کے خاندان میں اس کے بچوں کی تعداد 13، پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں کی تعداد 127، پڑپوتوں اور پڑپوتیوں کی تعداد 203 اور پڑپوتوں کے3 بچے بھی شامل ہیں۔یوکرین کے شہری کا کہنا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا خاندان کے حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کیلئے بھی درخواست دے دی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: