پچیس جولائی کو عوام کی عدالت سے نواز شریف کو انصاف ملے گا، خواجہ آصف

12 Jul, 2018 اب تک
پچیس جولائی کو عوام کی عدالت سے نواز شریف کو انصاف ملے گا، خواجہ آصفسیالکوٹ: (11 جولائی 2018) مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے قانون اور آئین کے تقدس میں نہ صرف خود کو پیش کیا ہے بلکہ اپنی بیٹی کو بھی ساتھ لارہے ہیں۔ پچیس جولائی کو عوام کی عدالت لگنے والی ہے جس میں نوازشریف کو انصاف ملے گا۔سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا نوازشریف اور مریم نواز کو سزا اس وقت سنائی گئی جب میاں نوازشریف کی اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ نوازشریف قوم کی محبت کا قرض اتارنے کے لئے کال کوٹھری کو قبول کررہے ہیں۔ لیکن پچیس جولائی کو خلق خدا کی عدالت لگے گی جس میں انہیں انصاف ملے گا۔ خواجہ آصف نے کہا نوازشریف دشمن کو بھی شائستہ لہجے میں جواب دیتے ہیں جبکہ ہمارا مقابلہ گالی دینے والوں کے ساتھ ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: