بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ڈی ایس پی سے کانسٹیبل بن گئیں

12 Jul, 2018 اب تک
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ڈی ایس پی سے کانسٹیبل بن گئیںنئی دہلی:(11 جولائی 2018) بھارتی ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی جس کے بعد ان کو پولیس کے اعلیٰ عہدے سے ہٹا دیا گیا۔بھارتی ریاست میرٹ میں واقع چوہدری چرن سنگھ یونیورسٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ریکارڈ میں ہرمن پریت کا کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہرمن پریت ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے ساتھ رواں برس مارچ کو اسپورٹ کوٹے کے تحت بھارتی پنجاب پولیس کی ڈی ایس پی قرار پائیں تھیں۔تاہم جعلی ڈگری کا انکشاف اس وقت ہوا جب پنجاب پولیس کے ایک آفیسر نے ان کی دستاویزات کی تصدیق کروانے کیلئے یونیورسٹی سے رجوع کیا۔یونیورسٹی کے متعلقہ شعبے کے سربراہ پروفیسر سنجے بھردواج نے بتایا کہ جالندھر کے پولیس آفیسر نے اپریل میں ان سے ہرمن پریت کی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا تھا جس پر تحقیق میں ان کے انرولمنٹ کے حوالے سے کوئی معلومات نہ مل سکی۔بعد ازاں پولیس نے ہرمن پریت کی ڈی ایس پی کے عہدے تنزلی کرتے ہوئے انہیں بطور کانسٹیبل اپنی خدمات انجام دینے کا حکم دیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں

Comments & Reviews

Nyc news
Azhar khan, Poonch Jul 11, 2018

Post Your Comments
Select Language: