کروشیا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا، انگلینڈ باہر

12 Jul, 2018 ڈان نیوز
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے ایونٹ کی فیورٹ انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کے آغاز میں ہی انگلینڈ نے برتری حاصل کر کے کروشیا کی ٹیم کو دباؤ میں لے لیا۔میچ کے چوتھے منٹ میں ڈیلی ایلی کو گرانے پر انگلینڈ کو فری کک ملی جس پر کیرن تریپیئر نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔اس گول کی بدولت تریپیئر سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کے بعد ورلڈ کپ میں فری کک پر گول کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے جہاں بیکہم نے 1998 اور 2006 ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔کروشیا کی جانب سے کیے گئے میچ کے دوسرے گول کا منظر— فوٹو: اے ایف پیمیچ کے 30ویں منٹ میں انگلینڈ کو برتری دگنی کا اس وقت نادر موقع ملا جب لنگارڈ نے کپتان ہیری کین کو شاندار پاس دیا لیکن کروشیا کے گول کیپر نے عمدہ دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بڑے خسارے میں جانے سے بچا لیا۔ England 1-0 Croatia c'Mon England — Anthony kelly (@AnthonyAk97) میچ کے پہلے ہاف میں کروشیا کی ٹیم نےگیند کا کنٹرول زیادہ تر اپنے پاس رکھا لیکن وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔دوسرے ہاف میں میچ کے 68ویں منٹ میں کروشیا کے پیریسک نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔اس کے بعد کروشیا کی ٹیم نے دوسرے ہاف کے اختتام تک انتہائی شاندار اور جارحانہ فٹبال کھیلی جس کا انگلینڈ کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔Dakika 68' Perisic | Hırvatistan 1 - 1 İngiltere #ENG #ENGCRO #Rusia2018 #WorldCup #Perisic pic.twitter.com/EOjQuwv46z— Futbol Bey 🇹🇷 (@FutbolBey) July 11, 2018کروشیا کی ٹیم نے انگلینڈ کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن بدقسمتی سے ہاف کے اختتام تک وہ برتری حاصل نہ کر سکے۔میچ مقررہ وقت تک 1-1 سے برابر رہنے کے بعد اضافی 30 منٹ میں میچ کا فیصلہ کرنے کا طے کیا گیا۔#WorldCup2018 #Croatia WHAT A SAVE HOLYYYYY SHEEETTTTT!!!!!!!! pic.twitter.com/ybjSZX7jIN— Ray Dee (@B1G_Dee) July 11, 2018میچ کے اضافی وقت کے پہلے ہاف میں دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں لیکن دوسرے ہاف میں 109ویں منٹ میں ماریو مینڈزیوکک نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔جب ریفری نے میچ کے اختتام کا اعلان کیا تو 2-1 کا اسکور کروشیا کی فتح اور انگلینڈ کی میچ میں حیران کن شکست کا اعلان کررہا تھا۔ #WorldCup Croatia Match winning Goal in Extra time pic.twitter.com/OY9qtsSH07— Manoj Mewada (@mjindore) July 11, 2018کروشیا کی ٹیم نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، 1998 میں کروشین سائیڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں انہیں فرانس کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔میچ کے اختتامی لمحات میں انگلینڈ کے ڈیلی زیلی اور ایوان ریکیٹچ دست و گریباں ہو گئے تھے— فوٹو: اے ایف پیشکست کے ساتھ انگلینڈ کا دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا جہاں انہوں نے 1966 میں پہلی اور آخری بار عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ایونٹ کا فائنل 15 جولائی فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ہفتے کو تیسری پوزیشن کے میچ میں بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: