عالیہ اور رنبیر کے تعلقات پر مہیش بھٹ نے خاموشی توڑ دی

12 Jul, 2018 اب تک
عالیہ اور رنبیر کے تعلقات پر مہیش بھٹ نے خاموشی توڑ دیممبئی:(11 جولائی 2018) بولی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اگرچہ ان دنوں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ آنے والی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ تاہم وہ اپنی فلم نہیں بلکہ فلم کے ہیرو کے ساتھ محبت کی چہ مگوئیوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔اگرچہ دونوں نے واضح طور پر ایک دوسرے کی محبت کا اعتراف نہیں کیا، تاہم گزشتہ ایک سال سے انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔بیٹی کی محبت اور ان کی وائرل ہوتی تصاویر پر مہیش بھٹ سے بھی خاموش رہا نہیں گیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی تصاویر اور ان کے تعلقات کے حوالے سے فوٹوگرافرز سے بات چیت کے دوران مہیش بھٹ نے واضح کیا کہ وہ بیٹی کے اس قدم پر کیا سوچتے ہیں۔مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے تعلقات کے درمیان عام لوگوں کو کباب میں ہڈی کی طرح کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے بیٹی کی تصاویر چوری چھپے کھینچ کر سوشل میڈیا اور میڈیا میں شائع کرنے پر بھی فوٹوگرافرز پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالیہ اور رنبیر کی تصاویر دیکھی ہیں۔ فلم ساز نے مزید کہا کہ وہ ان والدین میں سے نہیں جو اپنے بچوں پر مرضی تھوپنا چاہتے ہیں۔مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ بالغ ہے اور وہ اپنا برا بھلا جانتی ہے، ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر کپور سے محبت ان کا ذاتی معاملہ ہے، اس لیے وہ اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔مہیش بھٹ نے مزید بتایا کہ عالیہ بھٹ اور ان کی بڑی بیٹی پوجا بھٹ میں بہت فرق ہے، عالیہ بھٹ کو اپنی پرائیویسی اور ذاتی تعلقات کو اپنی ذات تک محدود رکھنا ہی پسند ہے، جبکہ پوجا بھٹ تمام معاملات سب کے سامنے کرتی ہیں۔فلم ساز نے اپنے انٹرویو کے دوران وضاحت کی کہ اگر عالیہ بھٹ ہی رنبیر کپور سے تعلقات چاہتی ہے تو انہیں ان دونوں کے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان محبت ہوجانے کے بعد آئندہ 2 برس میں ان کی شادی ہوجانے کا امکان ہے، تاہم تاحال انہوں نے خود اس بات کا اعلان نہیں کیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: