نوازشریف سزا کے باوجود وطن واپس آ رہے ہیں،حمزہ شہباز

12 Jul, 2018 اب تک
نوازشریف سزا کے باوجود وطن واپس آ رہے ہیں،حمزہ شہبازسرگودھا : ( 11 جولائی 2018) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نےکہاہےکہ نوازشریف سزاکےباوجود تیرہ جولائی کووطن واپس آرہےہیں۔ فیصلےمیں لکھا ہے کہ نوازشریف کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ مشرف دور میں بھی نوازشریف کا کڑااحتساب ہواتھا۔سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ اللہ جسے عزت دیتا ہے اسے کوئی رسوا نہیں کرسکتا۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا عمران خان نے خیبرپختونخوا میں تین سو ڈیم بنانے کا وعدہ کیا لیکن پورا نہیں کیا، وہ جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا دو ہزار تیرہ میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، ہم نے ہزاروں میگاواٹ بجلی بناکر ملک سے اندھروں کو ختم کیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: