کروشیا انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں

12 Jul, 2018 اب تک
کروشیا انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میںماسکو : (12 جولائی 2018) سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا نے انگلینڈ کو ہراکر پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ کروشیا اور فرانس کے درمیان فائنل اتوار کو ہوگا۔روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ انگلینڈ اور کروشیا نے کھیل کی ابتدا سے اختتام تک ہر ایک لمحے سے اپنے چاہنے والوں کو محظوظ کیا۔ میچ کے آغاز پر ہی انگلینڈ نے اسوقت برتری حاصل کرلی ۔ جب کیرن ٹریپر نے پانچویں ہی منٹ میں گول کردیا۔کروشیا کے ایون پیرس نے اس برتری کو کھیل کے 68 ویں منٹ میں برابر کیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک سے برابر رہنے کے بعد ریفری نے دونوں ٹیموں کو تیس منٹ کا اضافی وقت دیا۔ اضافی وقت میں کروشیا کے منڈوزک نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچادیا۔ انگلینڈ کی ٹیم اب تیسری پوزیشن کے میچ میں ہفتے کو مد مقابل ہوگی۔ فرانس اور کروشیا کی ٹیمیں اتوارکو فائنل میں ٹکرائیں گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: