عمران قوم کو بتائیں کے پی میں کتنے اسپتال بنائے، خورشید شاہ

12 Jul, 2018 اب تک
عمران قوم کو بتائیں کے پی میں کتنے اسپتال بنائے، خورشید شاہسکھر : (12 جولائی 2018) قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں گالیاں دینے والے عمران خان قوم کو بتائیں کہ کے پی کے میں کتنے اسپتال بنائے ہیں کتنے لوگوں کو نوکریاں دئیں ہیں ۔ ہم غریب ہیں مسکین ہیں گندے ہیں مگر عوام سے جھوٹ بولنے کوگناہ سمجھتے ہیں ۔ مگرگالم گلوچ اور تنقید سیاست کا حصہ بن گئی ہے ۔سکھر میں ہندوبرادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سیاستدان کو ایک کھلی کتاب ہوناچاہیے ہم ہمیشہ سے عوام کے سامنے کھلی کتاب رہے ہیں ایک لیڈر گزشتہ روز سکھر آیا اور سوائے مجھے گالیاں دینے کے اور کچھ نہیں کرکے گیا ۔ آج گالم گلوچ کا رواج چل نکلا ہے مگر ہم ہر بات کمنٹمنٹ کے ساتھ کرتے ہیں ۔ الیکشن کو عوام کی نظر میں صاف شفاف بنانے کے لیے چیخ رہے ہیں لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے الیکشن کو مذاق سمجھا جاتا ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف جتنی بھی جماعتیں کھڑی ہیں انکا کوئی منشور نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی مضبوط ریاست چاہتی ہے۔ کسی ریاست کو بہتر بنانا ہو تو الیکشن میں ڈیموکریٹک سسٹم کا بہت بڑا رول ہوتا ہےاس الیکشن کو ہمیں دیکھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر رہنما ناصر حسین شاہ نےخطاب میں کہا کہ ۔بلاول بھٹو نے جو ابھی منشور دیا ہے اس سات نکات ہندو برادری کے لیئے ہیں۔ہندو برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ بلاول بھٹو جو بات کرتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں۔یہ بھی پڑھیےسکھر: ووٹ کے لئے پیسے اور گاڑیاں بانٹی جارہی ہیں لیکن میں ایسا نہیں کر سکتا، خورشید شاہپنجاب میں پیپلز پارٹی کمزور ہے خورشید شاہ کا اعتراف12.07.18 Khursheed Shah Pakistan Peoples Party Rally in Sukkur
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: