پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی پر سعودی عرب کا اظہار مذمت

12 Jul, 2018 العربیہ
سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان اور افغانستان میں گذشتہ دو روز کے دوران ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پشاور میں ’عوامی نیشنل پارٹی‘ کے انتخابی جلسے میں ہونے والے خودکش حملے اور افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک پٹرول اسٹیشن پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ہے۔ دونوں برادر ملکوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور ان حملوں میں لقمہ اجل بننے والے شہریوں کے لواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے صدر مقام پشاور میں سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی [ے این پی] کے ایک جلسے میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں جماعت کے امیدوار ہارون بلور سمیت تقریباً دو درجن سے زاید افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ادھر افغانستان کے شہر جلال آباد میں منگل کے روز رونما ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی میں بچوں سمیت 12 افراد مارے گئے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ پاکستان میںہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: