فیفا ورلڈ کپ: کروشیا، انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

12 Jul, 2018 چینل24
ماسکو(24نیوز) عالمی فٹبال کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو دو ایک سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ کروشیا کی فائنل میں ٹکر فرانس کے ساتھ ہو گی جبکہ تیسری چوتھی پوزیشن کیلئے بیلجیم اور ا نگلینڈ کی ٹیمیں ہفتے کے روز تیسری پوزیشن کے لیے کھیلیں گی۔ کون بنے گا فٹ بال کی دنیا کا بادشاہ، کس کے سر سجے گا فتح کا تاج، فیصلہ کی گھڑی قریب آ گئی۔روس میں جاری فٹبال کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو شکست دےکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ انگلینڈ نے کھیل کا جارحانہ آغاز کیا اور پانچ ویں منٹ میں کیرن ٹریپیڈر نے گول کر کے کروشیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ دوسرے ہاف کے کھیل میں کروشیا نے انگلینڈ کے گول پر کئی حملے کیے۔ میچ کے 68 ویں منٹ میں کروشیا کے ایوان پیریسک نے گول داغ کر میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا ۔اضافی وقت میں دونوں ٹیموں کی جانب سے مخالف پولز پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔ کروشیا کے مانڈزوکک نے گول کرکہ انگلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیردیا، اورکروشیا کو 1- 2 سے برتری دلا دی جوآخر تک برقرار رہی۔ #Croatia win vs #England#ENG 1 #CRO 2#ENGCRO pic.twitter.com/fyP8Qbvp4c — FIFA World Cup 2018 (@fifa2018cups) July 11, 2018 فائنل میچ اتوار کے روز فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بیلجیم اور ا نگلینڈ کی ٹیمیں ہفتے کے روز تیسری پوزیشن کے لیے میدان میں اتریں گی۔#FRACRO 'France vs Croatia' Goooo #Moscow#FRA #CRO 15 July 2018 World Cup Final #CROFRA pic.twitter.com/wRlSX35AGc — FIFA World Cup 2018 (@fifa2018cups) July 11, 2018
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: