زمبابوے سے ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن

12 Jul, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے ون ڈے سیریز کیلیے بولاوایو جانے سے گریز کرنے والے پاکستانی کرکٹرز نے ہرارے میں ہی پہلا پریکٹس سیشن کیا، وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کرتے ہوئے --> صلاحیتوں کو نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھا،اس دوران پاکستان سے ہرارے پہنچ کر ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے کرکٹرز خاص طور پر کوچز کی توجہ کا مرکز بنے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بابر اعظم اور امام الحق کی پریکٹس کا بغور جائزہ لیتے ہوئے انھیں کارکردگی بہتر بنانے کیلیے مشورے دیے،فخرزمان نے جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کی مشق جاری رکھی،کپتان سرفراز احمد نے الگ وکٹ کیپنگ پریکٹس کے دوران اسٹمپ پر اپنی مہارت بہتر بنانے کے لیے بھی کام کیا،بعد ازاں انھوں نے طویل بیٹنگ سیشن کیا۔یاد رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کے بعد مسلسل باہر رہنے والے بابر اعظم کی ٹیم اور فارم میں واپسی دونوں اہمیت کی حامل ہوں گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: