بولوایو :پاکستان بمقابلہ زمبابوے ایک روزہ سیریز

12 Jul, 2018 پی ٹی وی نیوز
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل بولوایو میں کھیلا جائے گا۔میچ دن بارہ بجکر پندرہ منٹ سے پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا ۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی زیر نگرانی بیٹنگ ۔باؤلنگ اور فیلڈنگ کے طویل سیشنز میں بھرپور پریکٹس کی ۔زمبابوئن ٹیم کی قیادت ہملٹن مساکادزا کریں گے۔سولومون مائر اورفاسٹ باؤلر کائل جاروس انجری کے باعث سکواڈ میں شال نہیں ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کو اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سردیوں کا موسم ہے اس لئے ٹاس کی بہت اہمیت ہے، ٹاس ہارنے والی ٹیم مشکل میں پڑ سکتی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: