افغان حکومت اور طالبان جنگ بندی کرکے مذاکرات شروع کریں، مکہ اعلامیہ

12 Jul, 2018 پی ٹی وی نیوز
سعودی عرب میں ہونے والی علما کانفرنس نے افغانستان میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت اور طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔علما کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر مکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ افغانستان میں موجود فریقین جنگ بندی کرکے تشدد کے خاتمے کے لیے اسلامی اقدار پر مبنی براہ راست امن مذاکرات شروع کریں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا کہ مکہ کانفرنس سے افغانستان میں سلامتی اور استحکام کا نیا باب کھلے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: