نواز شریف کی وطن واپسی، لاہور پولیس کا ٹریفک پلان جاری

13 Jul, 2018 اب تک
نواز شریف کی وطن واپسی، لاہور پولیس کا ٹریفک پلان جاریلاہور:(12 جولائی 2018) نوازشریف کی وطن واپسی پر شہر کی انتظامیہ نے ہنگامی حالات سے ںمٹنے کی تیاریاں کرلیں۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ایس پی ٹریفک سٹی و صدر ڈویژن کی نگرانی میں13 ڈی ایس پیز،94 انسپکٹرزاور130 پیٹرولنگ افسران سمیت دو ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔اہم اور مصروف شاہرراہوں پر فوک لفٹرز اور بریک ڈاؤنز بھی تعینات کیں گئیں ہیں جبکہ شہر کے داخلی ا ور خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز کی نفری میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی او نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافر فلائٹ شیڈول سے کم از کم 06 گھنٹے پہلے گھر سے نکلیں۔باہر جانے والے مسافروں کوبھٹہ چوک، چونگی دوگیچ، گجومتہ، محفوظ چوک اور نیازی شہید چوک سے بذریعہ شٹل سروس ائیر پورٹ تک پہنچایا جائے گا۔ جبکہ شہر سے باہر جانے کیلئے شہری مولانا شوکت علی روڈ،مین بلیوارڈ جوہر ٹاون، شوکت خانم، قزلباش چوک ،موٹروے انٹرچینج و ملتان روڈ کا استعمال کر سکیں گے۔سی ٹی او نے کہا کہ شہری کسی بھی معلومات کے حصول یا دشواری کے با عث سڑکوں پر موجود ٹریفک وارڈنز سے رہنمائی حاصل کریں۔ شہری ایئرپورٹ سے ملحقہ روڈز پر غیر ضروری طور پرسفر کرنے سے اجتناب کریں۔ ٹریفک پلان کے مطابق مختلف سڑکیں کسی بھی متوقع عوامی اجتماع کے سلسلہ میں بند ہو سکتی ہیں۔اس دوران متبادل راستوں کو استعمال کیا جا سکے گا۔ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک براستہ موٹر وے ، ٹھوکر نیاذبیگ، قزلباش چوک ،شوکت خانم چوک سے شہر میں داخل ہو سکے گی۔ جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ کالا شاہ کاکو سے موٹروے ،ٹھوکر نیاز بیگ کو استعمال کرتے ہوئے لاہور میں داخل ہو سکے گی۔کالا خطائی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ، فیض پور انٹر چینج سے براستہ موٹروے شہر میں داخل ہو سکے گی۔ ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ بند روڈ اور موہلنوال روڈ کے ذریعے شہر میں داخل ہو سکے گی۔ رائیونڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ بلوکی روڈ اور سوئے آصل روڈ کے ذریعے ہڈیارہ نالہ اور وہاں سے ڈیفنس روڈ سے ہوتے ہوئے کچا جیل روڈ گرین ٹاؤن داخل ہو سکے گی۔لاہور قصور روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ کاہنہ کاچھا روڈگرین ٹاوٗن جبکہ براستہ روہی نالہ روڈ ڈیفنس میں داخل ہو سکے گی۔ بیدیاں روڈ سے آنے والی ٹریفک ڈیفنس سے فیز 5 شہر میں داخل ہو سکے گی۔ برکی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ ڈیفنس فیز 6 اور 8 سے شہر میں داخل ہو سکے گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: