نیب ٹیم نوازشریف اور مریم نواز کو تحویل میں لینے آج ابوظہبی پہنچے گی

13 Jul, 2018 اب تک
نیب ٹیم نوازشریف اور مریم نواز کو تحویل میں لینے آج ابوظہبی پہنچے گیلاہور : ( 13 جولائی 2018) نیب کی تین رکنی ٹیم آج ابو ظہبی روانہ ہو گی جہاں وہ سزا یافتہ مجرم نواز شریف اور مریم نواز کو اپنی تحویل میں لے کر اسی پرواز سے پاکستان واپس لائے گی ۔نیب کی ٹیم آج ابو ظہبی روانہ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم نجی ایئرلائن کے ذریعے آج صبح ابو ظہبی پہنچے گی جہا ں وہ نواز شریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لے گی۔ نواز شریف اور مریم نواز کو وارنٹ گرفتار ی دکھا کر تحویل میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے کے اندر ہی گرفتار کر لیا جائے گا اور اسی طیارے میں پاکستان لایا جائے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: