نوازشریف اورمریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ

13 Jul, 2018 اب تک
نوازشریف اورمریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہلندن : (13 جولائی 2018) میاں نوازشریف اور مریم نواز لندن ایئر پورٹ سے پاکستان کے لیئے روانہ ہو چکے ہیں ان کی فلائٹ براستہ ابو ظہبی لاہور پہنچے گی۔میاں نواز شریف اور مریم نواز لندن ایئر پورٹ سے پاکستان کے روانہ ہو چکے ہیں ان کی فلائٹ براستہ ابوظہبی لاہور پہنچے گی۔ روانگی سےقبل نوازشریف اور مریم نواز نےبیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ نواز شریف اور مریم نواز براستہ ابوظہبی آج شام لاہور پہنچیں گے۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز ہارلے کلینک سے ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے۔میاں نواز شریف اور مریم نواز کو حسین نواز نے رخصت کیا۔اس موقع پر میاں نواز شریف کے پوتے اور نواسے بھی موجود تھے۔لیگی کارکنان نے مریم نواز کو قرآن پاک کے سائے تلے رخصت کیا۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: