پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائیگا

13 Jul, 2018 اب تک
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائیگابلاوایو: ( 13 جولائی 2018) پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلنے آج میدان میں اترے گی۔ سرفراز احمد ٹاس جیتنے کے خواہشمند ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ کوئینز کلب بلاوایو میں کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر سوا بارہ بجے شروع ہوگا۔پاکستانی ٹیم نے بلاوایو پہنچ کر ہلکی پھلکی پریکٹس کی۔ میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس ہارنے والی ٹیم کے لیے صورتحال مشکل قرار دے دی۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی موجودگی میں ایک اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کرکے ہم انہیں ورلڈ کپ کے لئے آزمانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کسی بھی طرح آسان نہیں ہے اس لئے پہلی نظر سیریز جیتنے پر ہے۔ کلین سوئپ کا دعویٰ نہیں کرتے ہر میچ کے لئے الگ حکمت عملی بنائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے پاس تین اوپنرز امام الحق، محمد حفیظ اور فخر زمان موجود ہیں۔ پاکستانی ٹیم رواں سال کوئی ون ڈے نہیں جیت سکی جبکہ زمبابوے کی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے بھی کوالی فائی نہ کرپائی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا 18 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔پاکستان نے کوئینز کلب میں تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: