مودی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم،انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات ہو گی

13 Jul, 2018 اب تک
مودی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم،انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات ہو گیجوہانسبرگ: ( 13 جولائی 2018) جنوبی افریقا کی نیشنل پراسیکیوشن اتھارٹی نے کہاہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف وزی کی تحقیقات کرےگی۔ مسلم لائرس ایسوسی ایشن نے این پی اے سے باضابطہ درخواست دی تھی کہ برکس کانفرنس میں شرکت کے دوران نریندر مودی کو گرفتار کیا جائے۔بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں برکس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ مسلم لائرس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے جنوبی افریقا کی نیشنل پراسیکیوٹنگ اتھارٹی کو دی گئی درخواست میں کہاکہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔بلکہ نہتے کشمیریوں کو قتل کرکے اور ان کے گھر منہدم کرا کر جنگی جرائم کا ارتکاب بھی کررہے ہیں۔ لہٰذا برکس کانفرنس میں شرکت کے موقعے پر انہیں گرفتار کیا جائے۔برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقا پر مشمل برکس کانفرنس رواں ماہ جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں ہوگی۔ نیشنل پراسیکیوشن اتھارٹی نے تصدیق کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گی۔مسلم لائرس ایوسی ایشن نےاین پی اے کو دی گئی درخواست میں کہاکہ ان کے پاس کافی ثبوت ہیں کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری خواتین سے زیادتی کرائی، حریت رہنماؤں کو گرفتار کیا۔ اور بے گناہوں کو قتل کروایا۔نیشنل پراسیکیوشن اٹھارتی نے مسلم لائرس ایوسی ایشن کو لکھے گئے جوابی خط میں کہاکہ وہ مودی کے خلاف الزامات کی تحقیقات اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کی روشنی میں کرے گی۔ لائرس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے این پی اے کے جوابی خط کا خیرمقدم  کیا اور کہا کہ ان کی شکایت نوٹ کرلی گئی ہے اور اس کا نمبر بھی دیا گیا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: