ٹرمپ کے دباؤ پر برطانیہ کا مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا وعدہ

13 Jul, 2018 اب تک
ٹرمپ کے دباؤ پر برطانیہ کا مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا وعدہلندن:(12 جولائی 2018) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر برطانیہ نے مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ سمیت یورپی ممالک پر اضافی نفری بھیجنے کے دباؤ پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے 440 اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک اور اپنے اتحادیوں پرزور دیا تھا کہ اپنے دفاع کیلئے عسکری قوت میں اضافہ کرکے نیٹو میشن میں معاونت کیلئےمزید فوجی بھیجیں۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اضافی فوجی دستہ ویلش گارڈز سے لیا جائے گا جو کہ کابل میں تعینات نیٹو اہلکاروں کی نہ صرف حفاظت کرے گا بلکہ صلاحیت بڑھانے کے پروگراموں میں بھی معاونت کرے گا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ نئی کمک افغان سیکورٹی فورسز کی دشمنوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیتوں کو بھی مانیٹر کرے گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: