بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو بھارت ہندو پاکستان بن جائے گا،کانگریس رہنما

13 Jul, 2018 اب تک
بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو بھارت ہندو پاکستان بن جائے گا،کانگریس رہنمانئی دہلی : ( 13 جولائی 2018) بھارتی کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے کہاہے کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو بھارت ہندو پاکستان بن جائے گا۔ بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ کانگریس کو ہندوؤں اور ملک کی جمہوریت سے نفرت ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما ششی تھرور نے بدھ کے روز ایک مباحثے میں کہا تھا کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آگئی تو وہ ملک کے آئین کو بدل دے گی۔ اقلیتوں کی برابری کے حقوق کو نقصان پہنچائیں گی اور ملک کو ایک ہندو پاکستان میں بدل دے گی۔ ششی تھرور کے بیان کے بعد بی جے پی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طور پر معافی مانگیں اور ششی تھرور کے خلاف کارروائی کریں۔ بی جے پی کے سینیئر ترجمان سمبت پاترا نے دہلی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ششی تھرور کا بیان کوئی الگ رائے نہیں بلکہ ہندوؤں سے کانگریس کی نفرت کی سوچ کا حصہ ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: