مری: برساتی نالہ میں 8 سیاح ڈوب گئے، 4 کی لاشیں نکال لی گئیں

13 Jul, 2018 چینل24
مری (24نیوز) مری میں آٹھ سیاح برساتی نالے میں گر کر ڈوب گئے, 4 جاں بحق جبکہ تین کو زندہ بچا لیا گیا۔ایک کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مری ، ملاچھ ایکسپریس وے کے ساتھ 8 سیاح اچانک برساتی نالے میں گرنے سے ڈوب گۓ جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 3 کو بچالیا گیا ہے اور ایک کی تلاش جاری ہے۔ سیلابی ریلہ ڈوبنے والوں کےموٹرساٸیکلز بھی ساتھ بہاؤ میں لے گیا۔ رات گئے سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مشکلات ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: