مریم نواز کا بیٹے جنید صفدر گرفتار ، وجہ ایسی جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے

13 Jul, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو مظاہرین کے ساتھ جھگڑا کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا پی ٹی آئی کے مظاہرین کے ساتھ جھگڑا ہوا تو انہیں نوجوان کو مکا مارنے پر لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے اور ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ اسی دوران جنید صفدر کی پی ٹی آئی کے کارکنوں سے جھگڑا ہوا تو انہوں نے ان کو مکا مار دیا جس پر پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا۔یاد رہے کہ اپنی گرفتاری دینے کیلئے نواز شریف اور مریم نواز آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو رہے تھے، اس دوران پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن ان کی رہائشگاہ کے باہر جمع تھے جو ان کے حق اور مخالفت میں نعرے بازی کر رہے تھے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: