نہم جماعت کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

image
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات برائے سال 2019 جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ (ریگولر) طلباء وطالبات کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ انرولمنٹ فارم 6اگست سے 28ستمبر 2018تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ جمع کئے جاسکیں گے یہ تمام فارمز اسکولوں کے سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ انرولمنٹ فارمز بورڈ آفس کے ایگزامینیشن اسٹور ، بورڈ سے ملحق نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری، بینک ،یونائیٹڈ بینک پر بھی دستیاب ہوں گے۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ28ستمبر 2018 کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.