فیس بک مینسجر میں ویڈیو چیٹ اب پہلے سے دلچسپ

08 Aug, 2018 ڈان نیوز
دور درواز علاقوں میں مقیم پیاروں سے رابطے میں رہنے کے لیے ویڈیو چیٹ ایک اچھا آپشن ہے مگر کئی بار گفتگو میں ایسے مواقع بھی آتے ہیں جب بولنے کو کچھ ہوتا نہیں۔کم از کم فیس بک کو تو ایسا ہی لگتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسے مواقعوں کے لیے اگیومینٹڈ رئیلٹی گیمز میسنجر ویڈیو چیٹ کے لیے متعارف کرادی ہیں۔میسنجر کی موبائل ایپ میں 6 افراد ویڈیو چیٹ کے دوران ان دلچسپ گیمز کو کھیل سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انہیں اسٹار بٹن کو کلک کرنا ہوگا اور ایک گیم کا انتخاب کرنا ہوگا۔فی الحال صرف 2 گیمز اس فیچر میں دستیاب ہیں مگر یہ تو صرف ٹیکنالوجی کے اظہار کے لیے ہے، مستقبل میں یہ تعداد کافی زیادہ ہوگی۔Asteroids Attack نامی گیم آپ سے مطالبہ کرے گی کہ ایک اسپیس شپ کو رکاوٹوں سے بچائیں جبکہ ڈونٹ اسمائل اسمارٹ فون کے عہد میں پلکیں نہ جھپکانے کے پرانے مقابلے کا نیا ورژن محسوس ہوتی ہے۔ویسے یہ کوئی راز نہیں کہ فیس بک مختلف طریقوں سے میسنجر چیٹ کو صارفین کی توجہ کا مرکز بنائے رکھنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ وہ مخالف سروسز کا رخ نہ کرسکیں۔اور یہ بھی آج کے دور کی سماجی حقیقت ہے کہ بیشتر افراد اب فونز میں زندہ ہوتے ہیں اور کسی بھی جگہ ڈیوائس پر چیٹ کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: