جارح مزاج بلے باز عمران نذیر نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا

09 Aug, 2018 نیو
لاہور : عمران نذیر پاکستانی ان چند بلے بازوں میں سے ایک تھے جنہیں لوگ ان کی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے پسند کرتے تھے. ٹیسٹ ،ون ڈے یا ٹی 20 فارمیٹ ہو انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا وہ گراؤنڈ میں جاتے اور دھواں دار بلے بازی شروع کر دیتے تھے ان کی اس دلیر اور مخالف ٹیم کو پریشر میں لانے کا انداز شائقین کرکٹ کو بھا گیا اور عمران نذیر نے محبت کا یہ عالم ہے کہ پاکستانی شائقین ابھی بھی انہیں ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے ساڑھے 4 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جوڑوں کی بیماری سے ایک طویل عرصے لڑنے کے بعد اب دوبارہ کرکٹ شروع کررہا ہوں جب کہ پی سی بی اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل دور میں مدد کی، عوام کی دعاوں، اور لمبی انجری کے بعد صحت یاب ہوکر واپس آیا ہوں۔ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میرے مداح بھی مجھے دوبارہ ان ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں، کرکٹ میری محبت ہے، اسے چھوڑ نہیں سکتا، اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں، لمبے عرصے کے بعد کرکٹ میں واپسی کر رہا ہوں جب کہ فٹنس کا معیار دیکھوں گا پھر سوچوں گا کتنا کھیلنا ہے۔ انہوں نے لاہور میں اپنے آبائی کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ سابق اوپننگ بلے باز نے کہا کہ بہت ساری لیگزآگئی ہیں، ساڑے چار سال کرکٹ سے دور رہا، لیکن اب کمی پوری کروں گا جب کہ کئی لیگز میں آفر آئی تھیں لیکن بیماری کے باعث نہیں کھیل سکا تاہم اب فٹ ہوں اب آفر آئی تو ضرور کھیلوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سارے اچھے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، اب چیلنج ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلوں اور ٹیم میں جگہ بناؤں۔ خیال رہے کہ عمران نذیر نے پاکستان کے لیے 8 ٹیسٹ، 79 اور 25 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ۔جارح مزاج اوپنر عمران نذیر نے اپنا آخری میچ 212 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے اور بعد ازاں بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کرکٹ کی دنیا سے دور ہوگئے تھے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: