اگلا جشن آزادی ”ورلڈ کپ “ کے ساتھ منائیں گے ، سرفراز احمد

10 Aug, 2018 روز ٹی وی
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ سال جشن آزادی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ منایا تھا، اگلا جشن آزادی ورلڈ کپ کے ساتھ منائیں گے۔ایک تقریب میں خطاب کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ بحریہ ٹاﺅن میں انٹرنیشنل لیول کا اسٹیڈیم بن رہا ہے، اس عمل سے کراچی کو ایک اچھا اسٹیڈیم میسر اجائے گا اور جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوگی تو اس اسٹیڈیم پر بھی انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوسکے گا۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہاکہ پوری قوم جشن ا?زادی جوش و جذبے سے منانے کی تیاری کر رہی ہے، اہلیان وطن کو یوم آزادی مبارک ہو، ایک اور سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ سال جشن آزادی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ منایا تھا، کوشش ہوگی کہ اگلے برس جشن آزادی ورلڈ کپ کے ساتھ منائیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: