اڈیالہ جیل میں قید حنیف عباسی کو پولن الرجی کا سامنا،سانس لینے میں دشواری

10 Aug, 2018 روز ٹی وی
راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں قید پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور پولن الرجی کے باعث سانس کی تکلیفمیں مبتلا ہوگئے ہیں .جبکہ انہیں بیماری کے باعث سانس لینے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں میں قیدمسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار پڑ گئے جہاں انہیں پولن الرجی کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ حنیف عباسی کے گلے میں ٹانسلزکے باعث تکلیف ہے اورپولن الرجی کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں بھی دشواری ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں اڈیالہ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: