کبھی پیسے کے لیے نہیں کھیلا، عزت کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں: محمد حفیظ

10 Aug, 2018 نیو
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حال ہی میں 33 کھلاڑیوں کوسینٹرلکنٹریکٹدیا گیا اور کھلاڑیوں کے لیےسینٹرلکنٹریکٹ کی فیس میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےسینٹرلکنٹریکٹمیں شامل کھلاڑیوں کو اے،بی،سی، ڈی اور ای کیٹیگری میں رکھا گیا ۔ اے اوربیکیٹیگری میں 6، 6 کھلاڑی شامل ہیں جب کہسیکیٹیگری میں 9، ڈی میں 5 اور ای کیٹیگری میں 7 کھلاڑیوں کو رکھا گیا۔ نئےسینٹرلکنٹریکٹ میںتجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی اے سےبیکیٹیگری میں تنزلی ہو گئی جس کے بعد میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ شاید اب محمد حفیظ مزید پاکستان کیلئے نہیں کھیلیں گے اور جلد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔ لیکن آج مایہ ناز کرکٹر کی کی جانب سے سوشل میڈیا ہینڈل ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کی عزت کیلئے بھرپور جذبے کیساتھ کھیلا ہوں۔ Regarding Central contract issue,I want to yet again clear 2 all my fans & media ppl that I always played for Pakistan???????? with Highest Passion,Dignity & Honour surely not for money,M happy to serve my beloved county in even C or D category no matter what but to play with Respect — Mohammad Hafeez (@MHafeez22) August 10, 2018 قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کہا کہ کبھی پیسے کے لیے نہیں کھیلا، عزت کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں۔محمدحفیظ نے مزید کہا کہ ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں چاہے سی کیٹیگری میں ہوں یا ڈی میں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: