اے بی ڈیویلیئر کے بعد ڈیل سٹین بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ

10 Aug, 2018 روزنامہ اوصاف
کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹار جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیا دے دیا۔ گزشتہ دو برس سے انجریز نے سٹین کو گھیرا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کا کیریئر بری طرح متاثر ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں انگلینڈ میں شیڈول 2019ورلڈ کپ میں --> ملک کی نمائندگی کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا، مجھے پوری امید ہے کہ میرا تجربہ ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے کیلئے مدد گار ثابت ہو گا لیکن میگا ٹورنامنٹ کے بعد میں نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا ارادہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ پسند کرتا ہوں جب تک ممکن ہوا میں پانچ روزہ کرکٹ کھیلنا جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وکٹیں نہ لینے پر مایوسی ہوئی لیکن مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں سو فیصد فٹ ہو گیا ہوں، آئی لینڈرز کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کروں گا۔ واضح رہے کہ سٹین نے اکتوبر 2016میں آخری مرتبہ ایک روزہ میچ میں پروٹیز کی نمائندگی کی تھی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: