میٹرک بورڈ کا اہم اعلان

image
میٹرک بورڈ سے الحاق اسکولوں کے رجسٹریشن فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انرولمنٹ فیس کے ساتھ اضافی فیس وصول نہ کی جائے، چیئرمین میٹرک بورڈ

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرسعید الدین نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکول اور نئے اسکولوں کے رجسٹریشن فارم 2018-19 جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 17ستمبر 2018 تک توسیع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گزرنے کے بعد پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ تمام اسکولوں کے سربراہان کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تمام طلباء و طالبات سے انرولمنٹ کی فیس 600 روپے اور فارم کی فیس 100کے علاوہ کسی طرح کی بھی اضافی فیس نہ لیں۔ شکایت ملنے کی صورت میں اس اسکول کا الحاق بورڈ سے ختم کر دیا جائے گا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.