کراچی انٹر بورڈ٬ مختلف گروپس کے نتائج کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے آرٹس ریگولر گروپ کے خصوصی امیدواروں، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

 اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عظیم احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں دیوا ہائر سیکنڈری اسکول کے شیرک خان مندوخیل ولد قاسم خان مندوخیل رول نمبر 992092 نے 1100 میں سے 964 نمبر اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن ABSA ہائر سیکنڈری اسکول فار ڈیف کی شیزا بنت شوکت رول نمبر 992655 نے 961 نمبر اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے حاصل کی جبکہ دیوا ہائر سیکنڈری اسکول کے مصطفی علی اکبر ولد علی اکبر نادر حسین رول نمبر 992088 نے 948 نمبر اے ون گریڈ حاصل کر تے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں رعنا لیاقت علی خان کی چار طالبات نے حاصل کیں، عائشہ انور بنت انور اقبال رول نمبر 26015 نے 1200میں سے 1052 نمبرز اے ون گریڈ لے کرپہلی پوزیشن، اسرا حق نواز بنت حق نواز رول نمبر 26031 اور ماہم لاکھانی بنت منور لاکھانی رول نمبر 26097 نے 1017نمبرز اے ون گریڈ لے کر مشترکہ طور پر دوسری جبکہ طوبیٰ رحمن بنت فضل رحمن رول نمبر 26212 نے 1012 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات نے بتایا کہ ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 22امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 11امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 50 فیصد رہا۔ کامیاب ہونے والے طالب علموں میں ایک امیدوار اے گریڈ، 7 امیدوار بی گریڈاور 3امیدوارسی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔آرٹس ریگولر کے خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 70 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 68امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 65امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 95.59 فیصد رہا۔ان امتحانات میں 23امیدواروں نے اے ون گریڈ، 30 نے اے گریڈ، 11 نے بی گریڈ اور ایک نے سی گریڈمیں کامیابی حاصل کی۔ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 281 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 279 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 185امیدوارکامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 66.31 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 12اے ون گریڈ، 44اے گریڈ، 62 بی گریڈ، 44 سی گریڈ اور 23 ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.