انٹرمیڈیٹ بورڈ: طلبا کے لیے سنہری موقع

06 Sep, 2018 ہماری ویب
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس اور کامرس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، شارٹ سبجیکٹس ،ایڈیشنل سبجیکٹس ،بینیفٹ کیسز کے علاوہ سائنس، کامرس اور آرٹس کے ریگولر کے ایسے طلباء کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جن کے پاس امتحانات میں شریک ہونے کے تمام مواقع ختم ہوچکے ہیں

 وہ تمام امیدوار اپنے رجسٹریشن فارم میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی کے ساتھ گریڈ17یا اس سے زیادہ کے افسر سے تصدیق کے بعد بروز پیر 10 ستمبر سے بروز جمعہ 7 دسمبر 2018ء تک دو ہزار روپے فیس کے ساتھ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع HBL کے بوتھ کے علاوہ UBLکی مقرر کردہ دس برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔جو امیدوار مقررہ تاریخوں تک اپنے رجسٹریشن فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ اپنے فارم 10دسمبر 2018ء سے 25جنوری 2019ء تک پانچ سوروپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 28جنوری 2019ء سے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کے اعلان تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ انہی بینک برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ پرائیویٹ امیدوار اپنے رجسٹریشن فارم بورڈ میں واقع HBL بوتھ کے علاوہ UBL کی دس برانچوں نارتھ کراچی برانچ ناگن چورنگی، نصیر آباد برانچ رحیم آباد نصیر آباد ایف بی ایریا شاہراہ پاکستان، کورنگی کے ایریا برانچ کے ایریا کورنگی نمبر پانچ، حسین ڈی سلوا برانچ سمیع ٹاور قادری مارکیٹ بلاک اے نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن برانچ نزد میٹرو سینما اورنگی ٹاؤن نمبر تین، ملیر ٹاؤن برانچ ملیر ٹاؤن نیشنل ہائی وے، شہید ملت برانچ شہید ملت روڈ بالمقابل کراؤن پلازہ، حامد اسکوائر برانچ حامد اسکوائر بلاک 3 گلشن اقبال نزد ڈسکو بیکری، گارڈن برانچ نشتر روڈ بالمقابل زولوجیکل گارڈن اور بھٹائی کالونی برانچ پلاٹ نمبر 410/411بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ میں جمع کرواسکتے ہیں۔انٹربورڈ کی طرف سے طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دی گئی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی قریبی بینک برانچوں میں رجسٹریشن فارم جمع کروائیں۔
 


Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: