‘ایک بار پھر والدین بننے کی منصوبہ بندی کرلی’

12 Sep, 2018 اب تک
‘ایک بار پھر والدین بننے کی منصوبہ بندی کرلی’ممبئی:(12 ستمبر 2018) سیف علی خان اورکرینہ کپور نے دوسری بار والدین بننے کی منصوبہ بندی کرلی جس کے تحت دونوں کے ہاں اگلے بچے کی پیدائش دوسال بعد ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف اور کرینہ نے ایک بار پھر والدین بننے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، جس کی تصدیق کرینہ کپور نے خود کی ہے۔ بے بو حال ہی میں اپنی دوست امریتا راؤ کے ساتھ بھارتی تجزیہ نگار کومل نہتا کے چیٹ شو میں شریک ہوئیں۔میزبان کومل نے کرینہ سے ان کے دوسرے بچے کے حوالے سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ اور سیف دوسرے بچے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں؟ جس کے جواب میں کرینہ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا جی ہاں بالکل، لیکن ہمارا دوسرا بچہ دوسال بعد ہوگا۔انٹرویو کے دوران کرینہ نے مزید بتایا کہ انہیں اور سیف کو اپنے بیٹے کےلاڈ اٹھانا سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے، چھوٹی سی عمر میں ہی تیمور کووہ شہرت حاصل ہوگئی ہے جو کسی بڑے اسٹار کو حاصل ہوتی ہے۔یہ بھی پڑھیےکرن جوہر نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے سیکوئل کی کاسٹ فائنل کر لیرنویز سنگھ اور دپیکا پڈوکون 12 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گےSpread the loveAbbTakk News Entertainment Kareena Kapoor Saif Ali Khan Sibling Taimoor Ali Khan Two more years ‘ایک بار بھر والدین بننے کی منصوبہ بندی کر لی’
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: