ایشیا کپ 2018 کا مکمل شیڈول

14 Sep, 2018 اب تک
ایشیا کپ 2018 کا مکمل شیڈولویب ڈیسک:(13 ستمبر 2018) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کا شیڈول جاری کردیا ہے۔15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کل 6 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کے گروپ اے میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے۔ایونٹ کا پہلا میچ 15ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 16ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گاتاہم پاک بھارت ٹاکرا 19ستمبر کو ہوگا۔ایونٹ کا تیسرا میچ 17ستمبر کو ابو ظہبی میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بھارت ایونٹ میں پہلا میچ 18ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گاجبکہ راؤنڈ مرحلے کا آخری میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہو گا۔ایونٹ میں پہلی مرتبہ سپر فور مرحلے کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں دونوں گروپ کی ابتدائی 2 بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور اس مرحلے میں ہر ٹیم کُل3 میچ کھیلے گی تاہم سپر فور کی2 بہترین ٹیمیں دبئی میں 28 ستمبر کو فائنل میں ٹکرائیں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2018 ،ایشیا کپ کی تاریخ کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔یہ بھی پڑھیےمیرا ہدف پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا ہے، گرانٹ بریڈ برن سلیکشن کمیٹی نےآسٹریلیاسے ٹیسٹ سیریز کےلیے ٹیم کے انتخاب پرغورشروع کردیاSpread the loveAbbTakk News Asia Cup schedule Sports ایشیا کپ 2018 کا مکمل شیڈول
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: