صرف 3بھنڈیوں کا ایسا شاندار فائدہ کہ جان کر آپ انہیں سونے کے بھائو بھی خریدیں گے

14 Sep, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھنڈی کھانے کے بے شمار فائدے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسی سبزی ہے جس میں لیس موجود ہوتا ہے، یہ لیس ہڈیوں کو تقویت بخشتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں بھنڈی کو بے حد فائدہ مند مانا جاتا ہے، ساتھ ہی ماہرین اور ڈاکٹرز اس کے استعمال کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو بھنڈی کے استعمال کا ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے ذیابیطس کا شکار مریض بہت جلد اپنی صحت میں اچھا خاصا فرق محسوس کریں گے۔ --> آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ 3 عدد بھنڈیاں لیں، ان کے سر کاٹ کر درمیان سے چیرا لگالیں تاکہ اس کے اندر موجود لیس باہر آسکے۔ ان بھنڈیوں کو ایک کپ پانی میں ساری رات کے لئے بھگو دیں۔ پھر جب صبح اٹھ کر ناشتہ کریں تو ٹھیک ایک گھنٹے بعد بھنڈیوں کو کپ سے نکالیں اور سارا پانی پی لیں۔ ایسے افراد جن کی شوگر 300 رہتی ہے وہ اگر لگاتار تین دن تک یہ پانی پئیں گے تو ان کی شوگر انشااللہ 150 سے بھی نیچے آجائے گی کیونکہ قدرت نے بھنڈی کے پانی میں انسولین کے معجزاتی خواص رکھے ہیں۔ اگر آپ بھی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں تو یہ گھریلو ٹوٹکا آزمائی اور اپنے پیاروں سے بھی شیئر کریں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: