رواں سال کرکٹ ورلڈ کپ کرانے کا اعلان کردیا گیا ، پاکستانی ٹیم کا میچ کب ہوگا ؟ شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

14 Sep, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال 21 نومبر سے 5 دسمبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق اور عظیم کرکٹرز پر مشتمل ویٹرنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کریں گے جبکہ 8ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی --> جس میں میزبان آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، کینیڈا اور ویلز شامل ہیں۔پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ہر ٹیم ایونٹ میں 7 میچز کھیلی گی اور 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستانی ٹیم 21نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 5دسمبر کو کھیلا جائے گا۔اعجاز احمد(کپتان)، غلام علی، شاہد انور، غفار کاظمی، دستگیر بٹ، بابر الطاف بٹ، ملک عامر توصیف، جاوید حفیظ، امتیاز تارڑ، جعفر قریشی، عاصم جاہ، صغیر عباس، آصف حیات، ساجد علی، مظہر حسین اور ظفر علی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہونگے
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: