صرف ایک چٹکی میٹھا سوڈا آپکی زندگی میں صحت کی بہار لے آئے

14 Sep, 2018 روزنامہ اوصاف
بیکنگ سوڈا جسے عرف عام میں میٹھا سوڈا کہا جاتا ہے اور لیموں ان دونوں کے فوائد سے سبھی واقف ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ان کو ملا کر استعمال کرنے سے ان کیطاقت اور فوائد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ جہاں یہ دونوں الگ الگ متعدد بیماریوں کے علاج کیلئے اطبا کے زیر استعمال رہتے ہیں وہیں اگر انہیں اکٹھا کر لیا جائے تو ان کی تاثیر اور افادیت حیرت انگیز طور پر بڑھ جاتی ہے. بیکنگ سوڈا اور لیموں ملا کر پینے سے جسم کی تیزابیت میں کمی، نظام انہضام کے مسائل میں افاقہ ، قبض سے نجات، سینے کی جلن دور، آنتوں کی سوزش اور السر کے علاوہ گردوں کی صفائی کیلئے شاندار نسخہ ہے. اس نسخے کی تیاری کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آدھے لیموں کا رس نکال لیجئے. اب ایک گلاس کو --> پانی سے بھر کر اس میں لیموں کا رس ملا لیجئے، اور پھر ایک چمچ میٹھا سوڈا اس میں حل کرلیجئے. اسے صبح کے وقت نہار منہ پئیں.ایک ہفتے تک اس کے استعمال کے بعد دو ہفتے کا وقفہ کیجئے اور اس کے بعد آپ دوبارہ اس کا آغاز کرسکتے ہیں. یہ ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، جلد سے جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے اور جوڑوں کے دردوں میں بھی مفید ہے.جبکہ کینسر کے خلاف جسم میں مزاحمت پیدا کرتا ہے. موٹاپے کا شکار افراد اس کو ضرور استعمال کریں.
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: