اداکاری کے بعد کرینہ نے ریڈیو کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

14 Sep, 2018 روزنامہ اوصاف
بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے اب تک صرف اداکاری کے میدان میں ہی جوہر دکھائے ہیں لیکن اب وہ پہلی مرتبہ ریڈیو کے شعبے میں قدم رکھنے جارہی ہیں جہاں وہ ایک پروگرام کی میزبانی کریں گی۔بھارتی نیوز ویب سائٹ ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور بھارتی ہدایت کار اور اپنے ہر دلعزیز دوست کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریڈیو پر پروگرام کی میزبانی کرنے جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کرینہ نے ریڈیو پروگرام کا میزبان بننے سے قبل کرن جوہر سے مشورہ کیا تھا جس پر انہوں نے اداکارہ کی حوصلہ افزائی کی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: