فلم ’منٹو‘ کی ریلیز پر سعادت حسن منٹو کی بیٹیاں بھارت جائیں گی

14 Sep, 2018 اب تک
فلم ’منٹو‘ کی ریلیز پر سعادت حسن منٹو کی بیٹیاں بھارت جائیں گیویب ڈیسک:(14 ستمبر 2018) خبریں تھیں کہ پاکستان کے سب سے بڑے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم ’منٹو‘ کی ریلیز کے موقع پر منٹو کی بیٹیاں بھی ہندوستان میں موجود ہوں گی اور اب فلم کی ہدایت کارہ نندیتا داس نے اس خبر کی تصدیق بھی کردی۔نندیتا کے مطابق سعادت حسن منٹو کی سوانح حیات کی ریلیز کیلئے ان کی بیٹیاں نزہت اور نصرت پاکستان سے بھارتی آرہی ہیں۔ہدایت کار نندیتا نے کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ سعادت حسن منٹو کا خاندان باآسانی بھارت آسکے‘۔منٹو کی فیملی اس وقت پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہے، جو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت آئیں گے اور ممبئی میں رہیں گے۔اس موقع پر منٹو کی دو بیٹیاں موجود ہوں گی، جبکہ تیسری بیٹی نگہت ذاتی مصروفیت کے باعث ریلیز کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔منٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی نزہت کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہم سب کافی چھوٹے تھے جب میرے والد کا انتقال ہوا، لیکن جو بھی انہیں جانتے تھے سب نے ہی بتایا کہ وہ ممبئی سے بےحد محبت کرتے تھے‘۔اس موقع پر نزہت نے نندیتا داس کے کام کی بھی بےحد تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ’وہ بہت ہی محبتی انسان ہیں، وہ ہم سے ملنے آئیں تھی اور انہوں نے ہمارے ساتھ وقت بھی گزارا، ہمیں امید ہے کہ انہوں نے ایک بہتر فلم تیار کی ہے‘۔تاہم نزہت نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ان کی فیملی کو باآسانی بھارتی ویزا مل جائے۔یاد رہے کہ فلم ’منٹو‘ رواں ماہ 21 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔یہ بھی پڑھیےوزیراعظم عمران خان کے چرچے بالی ووڈ تک پہنچ گئےلوگ اصلی فلم سنجو دیکھ لیتے تو سنجے دت سے نفرت کرتے، راج کمار ہیرانی کی انکشافSpread the loveAbbTakk News daughter's Entertinment Manto Nandita Das Nawazuddin siddiqui saadat hassan manto To travel India فلم ’منٹو‘ کی ریلیز پر سعادت حسن منٹو کی بیٹیاں بھارت جائیں گی
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: