بیگم کلثوم نواز کی میت تدفین کیلئے جیسے ہی جاتی امرا فارم لے جائی جانے لگی تو

14 Sep, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنان جذبات پر قابو نہ پا سکے، نواز شریف کی سزا اور اڈیالہ جیل میں قید کے خلاف ، شریف خاندان کے حق میں نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنان جذبات پر قابو نہ پا سکے اور جیسے ہی بیگم کلثوم نواز کی میت تدفین کیلئے شریف میڈیکل --> سٹی کے پنڈال سے ایمبولینس کے ذریعےواپس جاتی امرا فارم کی جانب سے لے جائی جانے لگی ، ن لیگ کے کارکنان نے شریف خاندان کے حق اور نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا اور اڈیالہ جیل میں قید کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی ۔ اس موقع پر جذبات کارکنوں کے جتھوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری ان کے اردگرد پہنچ گئی اور انہوں عام عوام اور کارکنان کیلئے مخصوص حصے سے آگے نہ آنے دیا گیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: