ایشیا کرکٹ کپ کل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا

14 Sep, 2018 اب تک
ایشیا کرکٹ کپ کل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگاویب ڈیسک:(14 ستمبر 2018) ایشیا کرکٹ کپ کل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے۔یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ پاکستان، بھارت، سری لنکا ، بنگلہ دیش، افغانستان  اور ہانگ کا نگ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار کو دبئی میں ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف بدھ  انیس ستمبرکو کھیلے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے ماطبق ساڑھے چار بجے شروع ہونگے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ  دو ہزار اٹھارہ کا شیڈول جاری کردیا تھا۔پندرہ ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کل چھ ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کے گروپ اے میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے۔ایونٹ کا پہلا میچ  کل ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ  سولہ ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گاتاہم پاک بھارت ٹاکرا  انیس ستمبر کو ہوگا۔ایونٹ کا تیسرا میچ 17ستمبر کو ابو ظہبی میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بھارت ایونٹ میں پہلا میچ اٹھارہ ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا جبکہ راؤنڈ مرحلے کا آخری میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہو گا۔ایونٹ میں پہلی مرتبہ سپر فور مرحلے کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں دونوں گروپ کی ابتدائی دو بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور اس مرحلے میں ہر ٹیم کُل تین میچ کھیلے گی تاہم سپر فور کی2 بہترین ٹیمیں دبئی میں اٹھائیس ستمبر کو فائنل میں ٹکرائیں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ دو ہزار اٹھارہایشیا کپ کی تاریخ کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: