ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کل سے متحدہ عرب امارات میں آغاز

14 Sep, 2018 پی ٹی وی نیوز
ایشیا کرکٹ کپ کا آغاز کل سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے۔ دبئی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ جس میں ٹورنامنٹ میں شریک چھ ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔افتتاحی میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ کل شام چار بجکر تیس منٹ پر شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ایشیا کپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان بھارت اور ہانگ کانگ گروپ اے جب کہ سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: