دبئی :ایشیا کپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس

14 Sep, 2018 پی ٹی وی نیوز
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا میلہ سجنے میں ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں کو کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی سخت ٹریننگ کرائی گئی۔ کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں انیس ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ایشیا کپ کے تمام مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: